ملک میں مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، آج سونے کی فی تولہ قیمت 2850 روپے کم ہوگئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2850 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے دام 2444 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 4 ہزار 295 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 12 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 862 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.