بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، تیاریاں جاری

بنگلادیش کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں، آل راؤنڈر شعیب ملک اور کپتان بابر اعظم نے ٹیم کو جوائن کرلیا، کووڈ19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد دونوں نے آج ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 19 نومبر سے شروع ہوگی، میچز کے لیے پاکستان ٹیم ورلڈکپ کے فوری بعد دبئی سے ڈھاکا پہنچ گئی تھی۔

ڈھاکا میں بدھ کو قومی کرکٹرز نے مسلسل تیسرے روز ٹریننگ سیشن میں شرکت کی، ایک روز قبل ٹیم کو جوائن کرنے والے شعیب ملک اور کپتان بابر اعظم نے بھی میرپور میں ہونے والے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

اس ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی ڈرلز کیں، قومی ٹیم کا یہ پریکٹس سیشن 3 گھنٹے تک جاری رہا۔

پاکستانی کرکٹرز جمعرات کو بھی پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.