بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کی کمی

ایک روز قبل بغیر کسی تبدیلی کے بعد آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 750 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قدر ایک لاکھ 6 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قدر 91 ہزار864 روپے برقرار ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قدر 643 روپے کم ہوکر 91 ہزار 221 روپے ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 6 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 728 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.