ملک میں گزشتہ چند روز سے سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد آج سات سو روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 3 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 600 روپے کم ہو کر 88 ہزار 820 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 773 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.