پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے اضافہ

گذشتہ دو روز کی کمی کے بعد آج ملک میں سونے کا بھاؤ بڑھ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 350 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 2486 روپے اضافے سے ایک لاکھ 81 ہزار 198روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے 1990 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.