ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں جمعہ کو 1500 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 500 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 6 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 286 روپے اضافے کے بعد 90 ہزار 876 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 19 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 731 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.