بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں سب سے زیادہ کورونا مثبت کہاں آرہا ہے؟

ملک میں کورونا مثبت آنے کی شرح میں وفاقی دارالحکومت سب سے آگئے اور کم شرح میں صوبہ بلوچستان ہے، ملک میں کورونا کیس  کی مثبت شرح 8.83 فیصد ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق اسلام آباد میں کوروناکے مثبت کیس  12.31 فیصد ہیں جب کہ پنجاب  میں کورونا کے مثبت کیس 10.43فیصد ہیں۔

ان کے بقول کے پی میں کورونا کے مثبت کیس  8.55 فیصد ہیں سندھ میں کورونا کے مثبت کیس 2.98 فیصد اور بلوچستان میں کورونا کےمثبت کیس2.15فیصدہیں۔

معاون خصوصی کے مطابق آزاد کشمیرمیں کورونا کے مثبت کیس 8.98فیصدہیں جب کہ گلگت بلتستان میں کوروناکےمثبت کیس 2.33 فیصد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے اور پنجاب میں کورونا بیماری کا دباؤ ہے  اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ مریض آرہے ہیں آپ سب سے درخواست ہے کہ کورونا وائرس کو سنجیدہ لیں۔

معاون خصوصی نے اپیل کی کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں،  ہجوم اورتنگ  بند کمرے والی جگہوں پر ایکٹیویٹی سے اجتناب کریں، خریدی گئی ویکسین ایک دو روز میں پہنچ جائے گی۔

You might also like

Comments are closed.