جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

ملک میں رواں ہفتے گرمی کی پہلی لہر کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک میں رواں ہفتے کے دوران گرمی کی پہلی لہر کی پیش گوئی کردی۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا جبکہ میدانی علاقے زیادہ تر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج سے سندھ، جنوبی پنجاب، مشرقی اور جنوبی بلوچستان کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ ملک کے نیم پہاڑی علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چار سے پانچ روزمیں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس دوران صوبہ سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 3 سے 4 ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.