بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھنے پر وزیراعظم شہباز شریف برہم

ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھنے سے عوام کو درپیش مشکلات پر وزیراعظم شہباز شریف برہم ہوگئے، مئی کے مہینے تک لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کرنے کا حکم دے دیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جب تک اس عذاب سے نجات نہیں ملتی چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی نہ آسکی، کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کی بندش نے پنکھے روک دیئے جبکہ شدید گرمی میں سحر و افطار مشکل ہوگیا

شہباز شریف نے تیل و گیس کا بندوبست ہونے تک عبوری اقدامات کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عمران حکومت نے بجلی کا ایک نیا یونٹ سسٹم میں شامل نہیں کیا، بروقت ایندھن خریدا گیا نہ کارخانوں کی مرمت کی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران حکومت نے ہمارے دور کے سستی اور تیز ترین بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ بند کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.