ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 900 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کم ہو کر 96 ہزار 622 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 24 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 779 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.