ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 550 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 28 ہزار 100 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 472 روپے کم ہو کر 109825 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 17 ڈالر بڑھ کر 1866 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قدر میں 450 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
Comments are closed.