ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک روز قبل بڑی کمی کے بعد آج اس کی قیمت میں 400 روپے اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر 1 لاکھ 4 ہزار روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 343 روپے اضافے سے 89 ہزار 163 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے 1781 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.