بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں ایک تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جمعے کو سونے کی فی تولہ قیمت چھ سو روپے بڑھ گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے سے 91 ہزار 907 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 2 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 737 ڈالر فی اونس ہے۔

گذشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.