ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کئی روز کی کمی کے بعد آج ایک تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دو ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 24 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے دام ایک ہزار 715 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 310 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت 2 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 860 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.