منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

ملک مفلوج ہو چکا، آئندہ حالات مزید خطرناک ہوں گے، سراج الحق

became a tyrant

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں کی آپس کی لڑائی کی وجہ سے ملک معاشی، سیاسی اور سماجی لحاظ سے مفلوج ہو چکا ہے، حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو آئندہ حالات مزید خطرناک ہوں گے۔ پاکستان کے ایٹمی اثاثے استعماری طاقتوں کے نشانے پر ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ  حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معاشی بدحالی کے ساتھ ساتھ امن و امان کی صورت حال بھی انتہائی خراب ہو گئی ہے۔ پی ڈی ایم اتحاد کو اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں ناکامی صاف نظر آ رہی تھی اس لیے لوکل گورنمنٹ الیکشن رکوا دیے۔

سراج الحق نے کہاکہ حکمران تاجر دوست پالیسیاں بنانے کی بجائے ان کے معاشی قتل کرنے پر تلی ہوئی ہے، دنیا کا بڑا زرعی ملک ہونے کے باوجود لوگ آٹے کی قطاروں میں کھڑے ہیں۔ مہنگائی سے ہر شخص پریشان ہے، حکمرانوں کو فکر نہیں۔ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی چلے ہوئے کارتوس ہیں، عوام ووٹ کی طاقت سے ان آزمائے ہوئے مہروں سے نجات حاصل کرے۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک کو حتمی مرحلے تک لے کر جائے گی، عوام سے مظاہروں میں شرکت کی اپیل ہے۔ قوم اپنے حق کے لیے آواز اٹھائے اور جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

 سراج الحق نے کہا کہ عوام ہر شہر میں آٹے کے حصول کے لیے لائنوں میں لگ کر گھنٹوں انتظار کرتے ہیں، حکمران طبقہ کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں، یہ اپنی مراعات کم کرنے کو تیار ہیں نہ پروٹوکول، انھیں عوام کی تکالیف کا کوئی احساس نہیں ۔

 انھوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولہ کی موجودگی میں ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے صرف جماعت اسلامی کی دیانت دار، امانت دار قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ سب جماعتیں آزمائی جا چکی ہیں، اس وقت سب حکمرانی کے مزے لے رہی ہیں۔ پی ڈی ایم کی 14جماعتیں مرکز اور بلوچستان میں، ن لیگ 1985ء سے اقتدار میں، پیپلزپارٹی پندرہ برسوں سے سندھ، پی ٹی آئی دس برسوں سے خیبرپختونخوا اس کے ساتھ ساتھ پنجاب ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بھی حکومت کر رہی ہے۔

You might also like

Comments are closed.