پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کا کہنا ہے کہ وہ دو سے تین دن کے لئے نجی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے اپنے ملک سے باہر جانے کا بتاتے ہوئے کہا کہ ’اس لئے بتاکرجا رہا ہوں، کہیں یہ نہ سمجھ لینا بھاگ رہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہوں گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عید کے بعد اب دمادم مست قلندر ہوگا۔
شہباز گل نے کہا کہ انشاللّٰہ خان کے ساتھ پہلی قطار میں کھڑا ہو کر اس امپورٹڈ کو شکست دیں گے۔
Comments are closed.