بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا اعلان ہونا باقی ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک تقریباً ڈیفالٹ ہو چکا اعلان ہونا باقی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ بجلی 4.50 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے ، ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عوام کاچولہا نہیں جل رہا وہ خودبخود سڑکوں پر آئیں گے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے حسبِ معمول ایک اچھا فیصلہ دیا ہے کہ ہمیں تنگ نہ کیا جائے، لیکن شاید فیصلہ پولیس تک پہنچنے میں دیر لگ جاتی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید نے مسجد نبویؐ کی توہین کے واقعے پر درج مقدمات کے خلاف درخواست کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے حسبِ معمول ایک اچھا فیصلہ دیا ہے کہ ہمیں تنگ نہ کیا جائے، لیکن شاید فیصلہ پولیس تک پہنچنے میں دیر لگ جاتی ہے۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نہ فوج کو ہراساں کر رہا ہے نہ حکومت کو، اُس کا ایک معمولی اور معصومانہ سا سوال ہے کہ انتخابات کرا دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.