اسلام آباد:ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔
جشن آزادی کے موقع پر متوالوں نے رنگ برنگی لائٹس ، ہری بھری جھنڈیاں ،جھنڈے لگاکر پورا دیس سجا دیا،بچے، نوجوان، خواتین سمیت سب ہی تیاریوں میں مگن رہے، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہارآگئی۔
عمارتوں اور گھروں پر سب ہلالی پرچموں کی بہار اور ہر طرف اسٹالز بھی سجے ہوئے تھے،بڑی شاہراہوں کے اردگرد قائم عمارتوں کی سجاوٹ نے شہر کے رنگ ڈھنگ ہی بدل دیے۔ پاکستان کے چھہترویں یوم آزادی کا آغازتوپوں کی سلامی سے ہوا۔
پاک فوج اورنیوی کے چاق وچوبند دستوں کی جانب سے توپوں کی سلامی دی گئی۔وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
اس موقع پرپاک فوج اور نیوی کے دستے کی جانب سے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے گئے۔
Comments are closed.