بدھ7؍شوال المکرم 1442ھ19؍مئی 2021ء

ملک بھر میں کورونا SOPs کی خلاف ورزیوں کیخلاف کارروائیاں جاری

ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں  جاری ہیں، لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی  پر21 دکانیں، ریسٹورینٹس اور میرج ہال سیل کردیے گئے جبکہ 70 ہزارسے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

پشاور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 5 شادی ہالز کے مینیجرز کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 25 دکاندار بھی دھر لیے گئے۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پشاور میں 19 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ بی آرٹی اسٹیشنز میں ماسک استعمال نہ کرنے پر 109 شہریوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

این سی او سی کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر، شادی کی تقریبات، ریسٹورنٹس، کمرشل سرگرمیوں میں بڑی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور میں کارروائیاں اندرون شہر، قصہ خوانی بازار، صدر بازار، حیات آباد، جی ٹی روڈ، رنگ روڈ اور یونیورسٹی روڈ پر کی گئیں۔

دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آج بازار بند رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.