پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 43 ہزار 214 ہوگئی اور 11,623 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز 33 ہزار 439 ہوگئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 245,663، پنجاب میں 156,928 ،بلوچستان میں 18,809، خیبرپختونخواہ 66,679، گلگت بلتستان میں 4,908، اسلام آباد میں 41,255 اور آزاد کشمیر میں 8,972 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
ملک بھرمیں اب تک 78 لاکھ 89 ہزار 741 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41 ہزار 435 ٹیسٹ کے دوران 2,179 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 65 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,111 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
سندھ میں موزی مرض سے 3,986، پنجاب 4,716، خیبرپختونخوا 1,890، اسلام آباد 475، گلگت بلتستان 102، بلوچستان 195 اورآزاد کشمیر میں 259 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 98 ہزار 152 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 کروڑ 26 لاکھ35 ہزار 172 افراد متاثر، 22 لاکھ 16 ہزار 418افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 43 لاکھ 32 ہزار950 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
The post ملک بھر میں کورونا سے مزید 65 اموات،2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.