پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 813 ہوگئی اور 11,657 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز33 ہزار 182 ہوگئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 246,437، پنجاب میں 157,353، خیبرپختونخواہ 66,953، اسلام آباد میں 41,359، گلگت بلتستان میں 4,908، بلوچستان میں 18,815 اور آزاد کشمیر میں 8,988 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
ملک بھرمیں اب تک 79 لاکھ 32 ہزار 196 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42 ہزار 455 ٹیسٹ کے دوران 1,599 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 34 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,125 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
سندھ میں موزی مرض سے 3,992، پنجاب 4,736، خیبرپختونخوا 1,897، اسلام آباد 475، گلگت بلتستان 102، بلوچستان 195 اورآزاد کشمیر میں 260 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 99 ہزار 974 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 کروڑ 31 لاکھ35 ہزار 7 افراد متاثر، 22 لاکھ 29 ہزار 456افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 47 لاکھ 62 ہزار427 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
The post ملک بھر میں کورونا سے مزید 34 اموات، فعال کیسز 33 ہزار سے متجاوز appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.