بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند، عوام پریشان، سڑکیں سنسان

کراچی: ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی بندش کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوس ایشن نے حکومت کی جانب سے مارجن میں اضافہ نہ کرنے پر آج ہڑتال کر رہی ہے۔ ڈیلز ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ حکومت مارجن میں 6 فیصد اضافہ کرے، حکومت نے مارجن میں اضافے کی یقین دہانی کرائی لیکن کوئی رابطہ نہیں کیا۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ شب ہی پمپس بند ہونا شروع ہوگئے تھے۔ چند پیٹرول پمپس کھلے ہیں جن پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

پیٹرول نہ ہونے کے سبب سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کافی کم ہے، دفاتر، اسکول، اسپتال جانے والے شہری  شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

You might also like

Comments are closed.