پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کردیا کہ ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی معطل رہیں گی۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس بحال رہے گی۔
اس حوالے سے پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے اور اب تک سروس بحال کرنے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا سائٹس کی بندش کا تیسرا دن ہے۔
Comments are closed.