ملک بھر میں ہونے والی حالیہ موسلادھار بارش کے نتیجے میں ٹرینوں کا شیڈول بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے ملکوال آنے والی ملت ایکسپریس ساڑھے 9 گھنٹے جبکہ کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکپریس 9 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 9 گھنٹے جبکہ کراچی اور پشاور کے درمیان چلنے والی رحمٰن بابا ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
اسی طرح کراچی سے لاہور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس ساڑھے 7 گھنٹے اور کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم، خیبر میل اور گرین لائن بھی سات سات گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین اور تیزگام پانچ پانچ گھنٹے، کوئٹہ سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس 4 گھنٹے اور کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی سر سید ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
دوسری جانب کراچی سے لاہور آنے والی فرید ایکسپریس 3 گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ اور کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔
Comments are closed.