اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

ملک ایک ہے تو الیکشن بھی ایک ہی روز ہونے چاہئیں،سراج الحق

Sirajul Haque

لاہور: امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت قائم رہی تو 2 صوبوں کے الیکشن نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔

اپنے ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ جزوی انتخابات سے مزید انتشار پھیلے گا اور عدم استحکام بڑھے گا، ملک ایک ہے تو الیکشن بھی ایک ہی روز ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات پر 72 ارب روپے خرچ آتا ہے، جزوی انتخابات سے قومی خزانے پر بوجھ ناقابل برداشت ہو جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم، پی پی اور پی ٹی آئی نے جمہوریت کمزور کی اور قانون کا مذاق اڑایا، تینوں بڑی جماعتیں اپنی مرضی کے انتخابات چاہتی ہیں، کرپٹ حکمران ٹرائیکا چاہتی ہے کہ عدلیہ، الیکشن کمیشن اور نیب ان کا تابع رہے۔

You might also like

Comments are closed.