وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، اپوزیشن کو ملکی مفاد میں فیصلے کرنے چاہئیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نوشہرہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کو ملکی مفاد میں فیصلے کرنے چاہئیں۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کرپشن اور پاکستان مزید ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی چوری اور لوٹ مار کی وجہ سے غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کو کرپشن سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.