اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق زر مبادلہ ذخائر 20 اکتوبر تک 12 ارب 65 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 49 کروڑ ڈالر رہے۔
اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 16 کروڑ ڈالر رہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.