اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 24 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 25 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 24 ستمبر کو 26 ارب 15 کروڑ ڈالر رہے۔
ایس بی پی کے مطابق اس کے ذخائر 24.89 کروڑ ڈالر کم ہو کر 19 ارب 29 کروڑ ڈالر رہے ہیں۔
اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 29 لاکھ ڈالر کم ہو کر 6.85 ارب ڈالر رہے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.