اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 17 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔
مرکزی بینک کے مطابق 2 جون کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 33 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کمی سے 3 ارب 91 کروڑ ڈالر رہے۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 42 کروڑ ڈالر رہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.