اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ملکی زرمبادلہ ذخائر سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 22 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 82 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 22 جولائی تک 14 ارب 41 کروڑ ڈالر رہے۔
مرکزی بینک کے ذخائر 75 کروڑ ڈالر کم ہو کر 8.57 ارب ڈالر رہے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.34 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.83 ارب ڈالر رہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.