بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکہ کی زندگی کے نایاب لمحات کی تصویری جھلکیاں

برطانیہ پر 70 سال سے زائد عرصے تک حکومت کرنے والی، ملکہ الزبتھ دوم گزشتہ روز 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

اُن کی وفات پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے ٹوئٹر پر بھی اس وقت ملکہ الزبتھ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں۔

ملکہ الزبتھ دوم کی سوشل  میڈیا پر بھی اُن کے مختلف ادوار کی متعدد خوبصورت تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں۔

ملکہ الزبتھ دوم کی منظرِ عام پر آنے والی آخری تصویر جس میں وہ برطانیہ کی نومنتخب وزیرِ اعظم لز ٹرس سے ملاقات کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں، ملکہ کو پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا۔

متوقع طور پر ملکہ کی آخری رسومات کی ادائیگی ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوگی۔ 

ملکہ کی آخری رسومات میں عالمی رہنما بھی شاہی خاندان کے اراکین کے ہمراہ شامل ہونے کے لیے برطانیہ پہنچیں گے جبکہ برطانیہ کے سینئر سیاستدان اور سابق وزرائے اعظم بھی وہاں موجود ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.