بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکہ کا تابوت ویسٹ منسٹر ایبے سے ولنگٹن آرچ پہنچا دیا گیا

ملکہ کا تابوت دعائیہ سروس کے بعد ویسٹ منسٹر ایبے سے ولنگٹن آرچ پہنچا دیا گیا، ولنگٹن آرچ پہنچنے کے بعد تابوت کو تدفین کیلئے ونڈسر کیسل لے جایا جائے گا۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئیں۔ ملکہ کی آخری رسومات میں امریکا، کینیڈا، فرانس سمیت دنیا بھر سے تقریباً 500 معززین شرکت کر رہے ہیں۔

سابق برطانوی وزرائے اعظم جان میجر، ٹونی بلیئر، گورڈن براؤن، ڈیوڈ کیمرون، تھریسا مے اور بورس جانسن بھی شریک ہیں۔

ملکہ برطانیہ کے تابوت کو رائل نیوی کی سرکاری گن کیرج میں ویسٹ منسٹر ہال سے ویسٹ منسٹر ایبے لایا گیا۔

شاہ چارلس سوم، شہزادہ ولیم، ہیری گن کیرج کے پیچھے پیدل چل رہے تھے۔

ویسٹ منسٹرایبے میں دعائیہ سروس ڈین آف ویسٹ منسٹر ڈیوڈ ہوئلے نے کرائی۔

آرچ بشپ آف کینٹبری جسٹن ویلبی نے Sermon دیا، دعائیہ سروس میں ملکہ برطانیہ کے لئے خصوصی طور پر تیار کردہ دعائیہ گیت گائے گئے۔

دعائیہ تقریب کے اختتام پر بگل بجایا گیا، جس کے بعد ملک بھر میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

دو منٹ کی خاموشی کے بعد قومی ترانے کے ساتھ ہی دعائیہ سروس کا اختتام ہوا۔

دعائیہ سروس کے بعد ملکہ کا تابوت ویسٹ منسٹر ایبے سے لندن کے ہائیڈ پارک کارنر میں واقع ولنگٹن آرچ لے جایا جائے گا۔

ملکہ کے تابوت کو لے جانے والی گن کیرج کے پیچھے پیدل چلنے والے شاہی خاندان کی قیادت شاہ چارلس سوم کریں گے۔

ولنگٹن آرچ پہنچنے کے بعد ملکہ کے تابوت کو تدفین کیلئے ونڈسر کیسل لے جایا جائے گا۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے دوران دعائیہ سروس کا اختتام کے قریب بگل بجایا گیا جبکہ آخر میں قومی سطح پر 2 منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا آغاز ہوگیا ہے۔ آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں ادا کی جا رہی ہیں۔

ویسٹ منسٹر ایبے میں دعائیہ سروس ڈین آف ویسٹ منسٹر ڈیوڈ ہوئلے نے کروائی۔

آہنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے انہیں ویسٹ منسٹر ہال سے قریبی واقع ویسٹ منسٹر ایبے گرجا گھر میں منتقل کیا جائے گا۔

مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملکہ کا تابوت ویسٹ منسٹر ایبے پہنچ گیا ہے۔

ملکہ کا تابوت توپ گاڑی کے ذریعے  ویسٹ منسٹر ہال سے ویسٹ منسٹر ایبے تک لایا گیا۔

 ملکہ کےتابوت کو رائل نیوی کی سرکاری گن کیرج میں لایا گیا ہے۔

جس کے پیچھے بادشاہ چارلس سوم کی قیادت میں  شہزادی این، شہزادہ اینڈریو، شہزادہ ایڈوڈ اور ان کے پوتے شہزادہ ولیم اور ہیری بھی موجود تھے۔

 ملکہ کنسورٹ کمیلا پارکر بولز  شاہی خاندان سمیت ویسٹ منسٹر ایبے پہنچ گئیں۔

برطانوی میڈیا ذرائع کے مطابق ویسٹ منسٹر ایبے میں دنیا بھر سے آئے ہوئے غیر ملکی سربراہان مملکت، شاہی خاندان کے افراد موجود ہیں۔

ملکہ الزبتھ دوم کی تیسری کزن اور ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ  ملکہ کے جنازے کے دوران بادشاہ چارلس سوم کے سامنے بیٹھی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، فرانس، کینیڈا کے صدور بھی ویسٹ منسٹر ایبے میں موجود ہیں۔

نائب چینی صدرکی قیادت میں چینی وفدب ھی ویسٹ منسٹرایبے پہنچ گیا۔

سابق برطانوی وزرائے اعظم جان میجر، ٹونی بلیئر، ورڈن، گورڈن براون، ڈیوڈ کیمرون، تھریسامے، بورس جانسن بھی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ویسٹ منسٹرایبے پہنچ گئے۔ 

دنیا بھر سےتقریبا 500 معززین ملکہ کی آخری رسومات میں شریک ہونگے۔

ملکہ الزبتھ دوم کی وفات سے برطانوی تاریخ کے طویل ترین ستر سالہ دورِ حکمرانی کا خاتمہ ہو گیا۔ 

ملکہ کے تابوت کو ویسٹ منسٹر ہال سے ویسٹ منسٹر ایبے تک رائل نیوی کی سرکاری گن کیرج میں لایا گیا۔ 

ملکہ کی اخری رسومات برطانوی تاریخ کی سب سے تقریب ہوگی جس کے لیے ان کے تابوت کو اُسی گن کیریج (توپ گاڑی) پر لے جایا جائے گا جو ان کی پردادی ملکہ وکٹوریہ کی آخری رسومات کے لیے استعمال ہوا تھا۔

شاہی خاندان کے سینئر اراکین، جن میں نئے بادشاہ چارلس سوم ، ان کے بیٹے شہزادہ ولیم اورشہزادہ ہیری ، گن کیرج کے پیچھے پیدل چلتے ہوئے آئے۔

جلوس کے راستے پر رائل نیوی اور رائل میرینز تعینات کی گئیں ہیں۔

تینوں مسلح افواج کی نمائندگی کرنے والا گارڈ آف آنر رائل میرینز بینڈ کے ہمراہ آیا۔

شاہ چارلس کی تاجپوشی اور ملکہ کی آخری رسومات پر تقریباً 6 بلین پاؤنڈ خرچ ہوں گے۔ 

کئی اہم امور پر تبدیلیاں ہوں گیں، جن پر اربوں ڈالر کے اخراجات آئیں گے۔

ویسٹ منسٹر ایبی وہی گرجا گھر ہے جہاں آج ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ اس گرجا گھر میں دنیا کے اختتام کے حوالے سے ایک دلچسپ پیشن گوئی کی گئی ہے۔

شاہی خاندان کی روسومات آنے والے تمام اخراجات برطانوی حکومت برداشت کرئے گی۔

ملکہ الزبتھ دوم کی زیر ملکیت 300 کے قریب قیمتی زیورات تھے جن میں سے ویلش گولڈ ویڈنگ بینڈ اور پرل ایئررنگ بھی ان کے ساتھ دفن کیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.