برطانوی بادشاہ چارلس سوئم نے تخت سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ ملکہ نے اپنی زندگی لوگوں کی خدمت کے لیے وقف رکھی۔
لندن میں خطاب کرتے ہوئے بادشاہ چارلس کا کہنا تھا کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ ایک متاثر کن شخصیت تھیں، ملکہ نے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے بہت قربانیاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ میں بہت زیادہ دکھی احساسات کے ساتھ آپ سے بات کر رہا ہوں، ملکہ کی لگن اور محنت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
بادشاہ چارلس نے آنجہانی ملکہ الزبتھ دوئم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی والدہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکہ کو روایات سے پیار تھا، میری والدہ ملکہ الزبتھ کا ان کی قربانیوں اور لگن کیلئے بہت شکریہ۔
Comments are closed.