بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت، لندن میں 96 توپوں کی سلامی

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لندن میں 96 توپوں کی سلامی دی گئی۔

توپوں کی سلامی لندن کے مختلف مقامات پر دی گئی، ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں گذشتہ روز انتقال کر گئی تھیں۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ 

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات آئندہ دو ہفتوں کے دوران متوقع ہیں۔ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کی تاریخ کا اعلان بکنگھم پیلس کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.