بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات جاری


ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا آغاز ہوگیا ہے۔ آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں دعائیہ سروس شروع ہوئیں۔

ویسٹ منسٹر ایبے میں دعائیہ سروس ڈین آف ویسٹ منسٹر ڈیوڈ ہوئلے کرا رہے ہیں۔

مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملکہ کا تابوت ویسٹ منسٹر ایبے پہنچ گیا ہے۔

ملکہ کا تابوت توپ گاڑی کے ذریعے  ویسٹ منسٹر ہال سے ویسٹ منسٹر ایبے تک لایا گیا.

 ملکہ کےتابوت کو رائل نیوی کی سرکاری گن کیرج میں لایا گیا ہے.

 جس کے پیچھے بادشاہ چارلس سوم کی قیادت میں  شہزادی این، شہزادہ اینڈریو، شہزادہ ایڈوڈ اور ان کے پوتے شہزادہ ولیم اور ہیری بھی موجود تھے۔

 ملکہ کنسورٹ کمیلا پارکر بولز  شاہی خاندان سمیت ویسٹ منسٹر ایبے پہنچ گئیں

برطانوی میڈیا ذرائع کے مطابق ویسٹ منسٹر ایبے میں دنیا بھر سے آئے ہوئے غیر ملکی سربراہان مملکت، شاہی خاندان کے افراد موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، فرانس، کینیڈا کے صدور بھی ویسٹ منسٹر ایبے میں موجود ہیں۔

نائب چینی صدرکی قیادت میں چینی وفدب ھی ویسٹ منسٹرایبے پہنچ گیا۔

سابق برطانوی وزرائے اعظم جان میجر، ٹونی بلیئر، ورڈن، براون، ڈیوڈ کیمرون، تھریسامے، بورس جانسن بھی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ویسٹ منسٹرایبے پہنچ گئے۔ 

دنیا بھر سےتقریبا 500 معززین ملکہ کی آخری رسومات میں شریک ہونگے۔

ملکہ الزبتھ دوم کی وفات سے برطانوی تاریخ کے طویل ترین ستر سالہ دورِ حکمرانی کا خاتمہ ہو گیا۔ 

ملکہ کے تابوت کو ویسٹ منسٹر ہال سے ویسٹ منسٹر ایبی تک رائل نیوی کی سرکاری گن کیرج میں لایا گیا۔ 

شاہی خاندان کے سینئر اراکین، جن میں نئے بادشاہ چارلس سوم ، ان کے بیٹے شہزادہ ولیم اورشہزادہ ہیری ، گن کیرج کے پیچھے پیدل چلتے ہوئے آئے۔

جلوس کے راستے پر رائل نیوی اور رائل میرینز تعینات کی گئیں ہیں۔

تینوں مسلح افواج کی نمائندگی کرنے والا گارڈ آف آنر رائل میرینز بینڈ کے ہمراہ آیا۔

شاہ چارلس کی تاجپوشی اور ملکہ کی آخری رسومات پر تقریباً 6 بلین پاؤنڈ خرچ ہوں گے۔ 

کئی اہم امور پر تبدیلیاں ہوں گیں، جن پر اربوں ڈالر کے اخراجات آئیں گے۔

شاہی خاندان کی روسومات آنے والے تمام اخراجات برطانوی حکومت برداشت کرئے گی۔

ملکہ الزبتھ دوم کی زیر ملکیت 300 کے قریب قیمتی زیورات تھے جن میں سے ویلش گولڈ ویڈنگ بینڈ اور پرل ایئررنگ بھی ان کے ساتھ دفن کیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.