بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد جنوبی افریقا میں ہیرے کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

جنوبی افریقا میں ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد ان کے تاج میں لگے ہیرے کی برطانیہ سے واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 530.2 قیراط کا ہیرا جنوبی افریقا میں 1905ء میں نکال کر مقامی حکام نے شاہی خاندان کو دیا تھا جسے ’گریٹ اسٹار آف افریقا‘ کہا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد سے جنوبی افریقا میں اس ہیرے کی واپسی کے حوالے سے بات قومی سطح پر بڑھ رہی ہے۔

مقامی ایکٹیوسٹ کی جانب سے شروع کی گئی پٹیشن پر 7ہزار افراد نے دستخط کردیئے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہیرے کو واپس لا کر جنوبی افریقا میں میوزیم میں رکھا جائے۔

جنوبی افریقا کے رکن پارلیمنٹ کا اس حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ برطانیہ سے تمام چرائے گئے سونے اور ہیروں کی واپسی کا مطالبہ کیا جائے۔

اس سے قبل ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی جانب سے کوہِ نور ہیرے کی بھارت واپسی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

بھارت میں ٹوئٹر صارفین کا خیال ہے کہ ملکہ برطانیہ کے تاج میں نصب قیمتی کوہِ نور بھارت کو واپس ملنا چاہیے۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی موت کی درست پیشگوئی کرنے والی نجومی نے بتادیا کہ بادشاہ چارلس سوم کب تک تخت نشین رہیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی اس بحث کے دوران ایک چیز جو نمایاں ہو رہی ہے وہ یہ ہے کہ برطانیہ کے پاس بہت سی ایسی قیمتی چیزیں موجود ہیں جو نوآبادیاتی دور میں دوسرے ممالک سے چھینی یا لوٹی گئیں۔

یاد رہے کہ برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کا 8 ستمبر کو انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی گئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.