عدالت نے اسلام آباد میں قتل ہونے والی پاکستانی سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔
ملزم ظاہرجعفر کے والدین اور دو ملازمین کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے، عدالت نے چاروں ملزمان کو 2 روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اس واقعہ کی مذمت کرتا ہوں، چاہوں گا کہ اس کیس میں انصاف ہو۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمدردیاں بچی کے والدین کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے رات گئے تصدیق کی کہ نور قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کو گرفتارکرلیا ہے ساتھ ہی گھر کے چوکیدار اور دو مزید ملازمین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے والدین اور دو ملازمین کو جرم چھپانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
Comments are closed.