date in girls asian matrimonial sites uk i hate liars poems cairns rub and tug thaicupid international filipiono cupid toledo dating

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت، سماعت ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت ذاکر کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

دورانِ سماعت ظاہر جعفر کے والدین کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ظاہر جعفر کے بیان پر انحصار کر رہی ہے، ریمانڈ میں لینے کے بعد ان کے مؤکل سے کوئی بیان نہیں لیا گیا، پولیس کے چالان کے مطابق ظاہر جعفر اپنے والدین سے رابطے میں تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تھراپی ورکس کو 7 بج کر 5 منٹ پر ذاکر جعفر نے کال کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں ملزمان کے وکیل نے دلائل دیئے۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا تھراپی ورکس والے بھی ملزمان ہیں؟

خواجہ حارث نے جواب دیا کہ جی، انہیں بھی بعد میں ملزم بنا دیا گیا، وہ مقدمے کے گواہ نہیں۔

جسٹس عامر فاروق نے خواجہ حارث سے سوال کیا کہ آپ کو دلائل کے لیے مزید کتنا وقت چاہیئے؟

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

خواجہ حارث نے جواب دیا کہ کل 1 سے ڈیڑھ گھنٹے میں دلائل مکمل کر لوں گا۔

عدالتِ عالیہ نے ذاکر جعفر اور عصمت ذاکر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.