ملتان کے علاقے سخی سلطان کالونی میں گھر کے کمرے میں آگ لگنے سے ڈاکٹر کی ہلاکت کے معاملے میں نیا موڑ آگیا، پولیس نے نئے زاویے سے تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت ڈاکٹر سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔
ملتان میں گھر کے کچن میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ڈاکٹر سلیم کے نام سے ہوئی۔
ڈاکٹر سلیم چند روز قبل بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرنے والے ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین کے چھوٹے بھائی ہے۔
ایس ایس پی آپریشن ذیشان حیدر کے مطابق سخی سلطان میں گھر کے کچن میں مبینہ طور پر آگ لگنے سے ڈاکٹر سلیم جاں بحق ہوئے، ڈاکٹر سلیم کی موت حادثاتی ہے یا قتل کرکے آگ لگائی گئی اس معاملے پر ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ڈاکٹر سلیم کے بھائی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سلیم گھر میں اکیلے تھے گھر میں دھماکے کی آواز سن کر اہل علاقہ نے ریسکیو کو اطلاع دی۔
Comments are closed.