ملتان کے 10 مقامات پر سستی چینی کے پوائنٹس کا افتتاح کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ان پوائنٹس پر چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جائےگی۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ اگلے مرحلے میں مزید 10 سستے چینی موبائل پوائنٹس قائم کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے گلگشت میں گول باغ چوک پر سستی موبائل چینی پوائنٹ کا افتتاح کیا۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ موبائل چینی پوائنٹس کا مقصد چینی کے ریٹس کو کنٹرول کرنا ہے، شہر کے 10 مختلف علاقوں میں موبائل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ شہری 5 کلو تک چینی کنٹرول ریٹ میں خرید سکیں گے۔
Comments are closed.