صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 27 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ8 کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملتان میں51 کاروباری مراکز اور 2 ریسٹورنٹس سیل کیے گئے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ بغیر ماسک سواریوں کو بٹھانے پر 22 بسوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزراتِ نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی مزید 2 نئی اقسام سامنے آ گئیں، یہ 2 نئی اقسام افریقی اور برازیلی کورونا وائرس کی رپورٹ ہوئی ہیں۔
وزراتِ نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں کیئے گئے ٹیسٹ میں نئی اقسام پائی گئیں، نیشنل ہیلتھ سروسز اور این سی او سی کورونا وائرس کی اقسام پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.