ملتان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور رینجرز نے آپریشن میں 7 افراد کو گرفتار کر کے 9 مقدمات درج کر لئے ، 17 کاروباری مراکز اور 2 ریسٹورنٹس سیل کر دئیے گئے ۔
ملتان میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اب رینجرز اور پاک فوج بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 9 مقدمات درج کئے گئے ، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر 17 کاروباری مراکز اور 2 ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا گیا جبکہ مسافر بسوں میں ماسک کی پابندی نہ کروانے پر 11 بسوں کے چاالان کیے گئے۔
انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی تمام کارروائیوں میں 1 لاکھ 76 ہزار روپے کے جرمانہ عائد کئے گئے ہیں۔
Comments are closed.