جمعہ14؍جمادی الاول 1444ھ 9؍دسمبر 2022ء

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی 10 سالہ لیز کا معاہدہ ہوگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ضلعی انتظامیہ ملتان کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی 10 سالہ لیز کا معاہدہ طے پاگیا۔

معاہدے پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر اور ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے دستخط کیے۔

معاہدے کی تقریب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی، جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں کمشنر اشفاق چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر، رکن صوبائی اسمبلی زین قریشی اور سدرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.