اتوار 7؍ذیقعد 1444ھ28؍مئی 2023ء

ملتان ڈویژن میں طوفانی بارش، ژالہ باری سے 200 فیڈرز ٹرپ کرگئے

ملتان اور گردونواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

ملتان ڈویژن میں بارش کے دوران گہرے بادلوں کی وجہ سے دن میں ہی اندھیرا چھا گیا۔

طوفانی بارش کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

ترجمان میپکو کے مطابق طوفان اور ژالہ باری ختم ہونے کے بعد بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.