ملتان میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی ، ڈاکو کریانہ اسٹور سے روزمرہ ضرورت کی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ملتان کے علاقہ بستی ملوک میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی ، ڈاکوؤں نے کریانہ اسٹور کے تالے توڑ کر سامان لوٹ لیا .
ڈکیت کریانہ اسٹور سے چائے کی پتی ، ڈٹرجنٹ پاوڈر ، صابن ، شمپیو ، کوکنگ آئل ، آٹا ، چینی اور سگریٹ سیمت گھریلو ضرورت کا سامان لے کر فرار ہو گئے۔
موٹر وے پولیس کو اطلاع ملی تو موٹر وے پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا جس پر ڈاکو گاڑی کو متے والا پل پر چھوڑ کر خود فرار ہو گئے ۔
گاڑی میں موجود سامان برآمد کر کے کریانہ اسٹور مالک کو واپس کر دیا گیا جبکہ ڈاکووں کی گاڑی قبضہ میں لے لی گئی ہے۔
Comments are closed.