ملتان میں سبق یاد نہ کرنے پر قاری نے کمسن بچے کی زبان پر کیل رکھ کر تشدد کیا۔
قاری کے تشدد سے کمسن بچے کی زبان کے نیچے سزا کے طور پر رکھے جانا والا کیل جسم کے اندر چلا گیا۔
پولیس کے مطابق کمسن بچے ہارون نے سبق یاد نہیں کیا تو مدرسے کے قاری نے ایک کیل بطور سزا اسکی زبان کے نیچے رکھا بچہ درد سے رونے لگا تو کیل سانس کی نالی میں چلا گیا اور بچے نے الٹیاں شروع کر دیں۔
بچے کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے پیچیدہ آپریشن کرکے 6 سینٹی میٹر لمبا کیل نکال لیا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نشتر اسپتال ڈاکٹر امجد راؤ کے مطابق بچے کی حالت اب تسلی بخش ہے۔
دوسری جانب مدرسہ کے قاری کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔
Comments are closed.