جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ملتان: زہریلی شراب پینے سے 2 نوجوان ہلاک، 2 کی حالت تشویشناک

تھانہ قطب پور کے علاقے محلہ غلام آبادکے رہائشی محمد کامران، محمد سلطان نے اپنے 2 نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر محمد احمد کی مہندی کی تقریب میں زہریلی شراب پی، جس کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی۔

حالت خراب ہونے پر مہندی کی تقریب میں موجود افراد نے انہں تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال داخل کرایا۔

نشتر اسپتال میں زیر علاج محمد کامران اور سلطان دوران علاج جاں بحق ہو گئے جبکہ  دیگر 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واقعے کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے نشتر اسپتال میں دم توڑنے والے دونوں اشخاص کی نعشیں قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.