تھانہ قطب پور کے علاقے محلہ غلام آبادکے رہائشی محمد کامران، محمد سلطان نے اپنے 2 نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر محمد احمد کی مہندی کی تقریب میں زہریلی شراب پی، جس کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی۔
حالت خراب ہونے پر مہندی کی تقریب میں موجود افراد نے انہں تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال داخل کرایا۔
نشتر اسپتال میں زیر علاج محمد کامران اور سلطان دوران علاج جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واقعے کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے نشتر اسپتال میں دم توڑنے والے دونوں اشخاص کی نعشیں قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments are closed.