جمعہ 11؍ربیع الثانی 1445ھ27؍اکتوبر 2023ء

ملتان ایئر پورٹ: عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانیوالا بھکاری گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملتان ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والے بھکاری کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم عمرے کے ویزے پر بھیک مانگنے سعودی عرب جا رہا تھا۔ 

بعد ازاں ملزم کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ محمد علی کو بھی گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد علی نے اس سے قبل بھی کئی لوگوں کو بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب بھیجا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.