اتوار 13؍ربیع الثانی 1445ھ29؍اکتوبر 2023ء

حلیم عادل کی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ راج علی واحد نے عدالت کو بتایا کہ حکام نے سیکیورٹی کو جواز بنا کر جیل ٹرائل کے لیے اعلیٰ حکام کو خط لکھا ہے۔

جسٹس امجد علی سہتو نے کہا کہ محکمۂ داخلہ نے ابھی تک جیل ٹرائل کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کے وکیل سے کہا کہ آپ احکامات سے قبل ہی عدالت آ گئے۔ 

عدالتِ عالیہ نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ محض خط کی بنیاد پر کیسے حکم نامہ جاری کر سکتے ہیں؟ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.